جمعہ، 14 اگست، 2015

وصالِ شریف کے بعد خراجِ تحسین

سرکارِ عالیؒ کے وصالِ شریف کے بعد پاکستان بھر کی ہر قابلِ ذکر ہستی نے آپؒ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ کسی شخصیت کے وصال پر ملنے والے‘ متعلقین یا فیض یافتہ لوگ تو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں لیکن خاندان والے یا عزیز و اقارب کم ہی تعریف کرتے ہیں۔ وہ رفتگان کی معمولی معمولی فروگزاشتوں کو کرید کرید کر سامنے کر دیتے ہیں۔ لیکن کردار کی عظمت تو یہی ہے کہ عزیز و اقارب بھی بول اٹھیں: مرحبا مرحبا، کیا فرشتہ خصلت انسان تھا۔

سرکارِ عالیؒ کے وصالِ شریف پر آپؒ کے چچا حضرت سیّد امداد علی شاہ صاحب (مقیم وَسّن پورہ‘ لاہور) نے تمام برادری کے رو برو سرکارِ عالیؒ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ احمد حسینؒ نے اپنی ساری زندگی عین قرآن و سنت کے مطابق گزاری ۔ وہ کافی پڑھی لکھی شخصیت تھے۔ ان کے انگریزی میں الفاظ اس  طرح تھے:

“Syed Ahmad Hussain's whole life was based on the Holy Quraan. He led his life according to the laws of Allah and Shariah/Sunnah.”

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنی رائے دیجئے