جمعہ، 17 جولائی، 2015

وصال شریف – مصباح العرفان

سرکارِ عالیؒ نے 63 سال کی عمر میں اس دارِ فانی سے پردہ فرمایا۔ اولیائے کرام نے ہمیشہ چاہا کہ ان کی عمر پیارے آقا ﷺ کی عمرِ عزیز سے بڑھنے نہ پائے۔ زندگی اور موت چونکہ اللہ کریم کے ہاتھ میں ہے‘ اس لئے ہر ولی کی خواہش تو ممکن ہے پوری نہ ہوئی ہو لیکن چیدہ چیدہ ایسے مقبولِ بارگاہ اولیائے کرام ضرور ہوئے ہیں جن کی خواہش اللہ کریم نے پوری فرما دی۔ سرکارِ عالیؒ بھی ان خوش نصیب اولیائے کرام میں سے ایک ہیں۔

سلطانِ اولیاء‘  حجۃ الکاملین‘ غنیۃ الطالبین‘ مرشدِ کامل‘ فقرِ کامل‘ سخیٔ کامل‘ حضرت سیّد محمد افضال احمد حسین گیلانی اپنے مرشد کریم کی عمرِ شریف کے بارے میں اس طرح ارشاد فرماتے ہیں:

’’سرکارِ عالیؒ قدس سرہٗ العزیز نے 63 سال کی عمرِ مبارک پائی۔ آپ جیسے محبوب کو یہ کیونکر گوارا ہوتا کہ ساری حیاتِ مقدسہ تو نقشِ پائے رسالت مآب ﷺ ہو اور ظاہری طور پر وہ ان کے وقتِ حیات سے زیادہ پسند فرماویں۔ بے شک اہلِ اِیقان میں سے کم ہی ایسے بزرگ ہوئے جنہیں یہ نسبت بھی عطا ہوئی ہو‘‘۔

21 شعبان المعظم ۱۳۸۰ھ بمطابق 8 فروری 1961ء‘ بروزِ بدھ‘ صبح آٹھ بجے آپؒ اس دنیا سے پردہ فرما گئے۔

إنا لله وإنا إليه راجعون

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنی رائے دیجئے