جمعہ، 10 جولائی، 2015

اولاد – مصباح العرفان

اولادِ نرینہ:۔

میرے دادا جان حضور عالی سرکارؒ کے چار بیٹے ہیں۔ ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں: حضرت سیّد افضال احمد حسین گیلانیؒ، حضرت سیّد اقبال احمد حسین گیلانی، حضرت سیّد افتخار احمد حسین گیلانیؒ اور حضرت سیّد امجد علی شاہ گیلانی۔ اللہ کے فضل و کرم سے یہ چاروں صاحبزادے صاحبِ اولاد ہیں اور ان کے بیٹوں کی تعداد 13 ہے۔ اب تو ما شاء اللہ سرکارِ عالیؒ کا خاندان بہت پَھل پھول گیا ہے۔ ان میں سے حضرت سیّد افضال احمد حسین گیلانیؒ اور حضرت سیّد افتخار احمد حسین گیلانیؒ وصال پا چکے ہیں جبکہ حضرت سیّد اقبال احمد حسین گیلانی‘ جنہیں دوم صاحب کہا جاتا ہے‘ اور حضرت سیّد امجد علی شاہ گیلانی‘ جنہیں چہارم صاحب کہا جاتا ہے‘ اللہ کے فضل و کرم سے بقیدِ حیات ہیں اور میری سرپرستی فرما رہے ہیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ کریم ان کا سایہ میرے سر پر ہمیشہ سلامت رکھے۔

دختران:۔

سرکارِ عالیؒ دادا حضور کی سات بیٹیاں تھیں جو سب فوت ہو چکیں۔ ان میں سے کوئی ایک بھی اس وقت زندہ نہیں۔ میری پانچ پھوپھو جان بچپن میں ہی انتقال کر گئیں تھیں۔ صرف ایک پھوپھو جان صاحبِ اولاد ہوئیں‘ جن کے بڑے بیٹے سیّد محمد افضل شاہ صاحب انتقال کر چکے ہیں اور منجھلے بیٹے سیّد احسان علی شاہ صاحب اور چھوٹے بیٹے سیّد اجمل شہباز محی الدین مشرقی دربار میں سجادہ نشین ہیں اور حضرت سیّد فتح علی شہبازؒ، جو سرکارِ عالیؒ کے مرشد اور ماموں تھے‘ ان کی نیابت سر انجام دے رہے ہیں۔

(اللہ رب العزت ان کو زندگی میں کامیابیاں نصیب فرمائے۔)

آمین ثم آمین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنی رائے دیجئے